Request Details

Opting medium of instruction Urdu in NIOS D.El.Ed course.

QP6SSPIC
Please keep this reference code. You will need it to check on the status of this request.
Government level: Government of India (India)
Agency/Ministry: Unknown
Addressed to: Unknown
Translate

این ۤیئ او ایس (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولینگ) ایک مرکزی تعلیمی ادارہ ہے۔ جس کے سو سے زیادہ شعبہ جات ہیں۔ اور اس میں تمام زبانیں شامل ہیں۔ ابھی حال فی الحال این ۤیئ او ایس نے تعلیم و تدریس میں مشغول اساتذہ کے لئے ٹریننگ کا انعقاد کیا ہے۔ جس میں تقریبًا پورے ہندوستان سے پندرہ لاکھ لوگوں نے اپلائی کیا تھا ۔ جن میں سے بارہ لاکھ اسی ہزار اساتذہ کا ٹریننگ کے لئے انتخاب ہو چکا ہے۔ کلاسس بھی شروع ہو چکے ہیں۔ امتحان کی تاریخ کا اعلان بھی ہو چکا ہے۔ 27، 28 اور 29 اپریل 2018 امتحان کے لئے مقرر ہے پورے ہندوستان سے تقریبًا تین لاکھ اساتذہ اردو میڈیم سے ہیں۔ جن میں سے اکثر کا تعلق مدارس اسلامیہ سے ہے جن کی مادری زبان اور تعلیمی زبان دونوں اردو ہے اور ہم نے بار بار کوشش کی کہ جس طرح سے دوسری علاقی زبانوں(انگریزی اور ہندی کے علاوہ آسامی،بنگالی، اڑیہ ،تامل،تلگو،ملیالم،کنڑا،گجراتی اور مراٹھی) میں اسٹڈی مٹیریل فراہم کررہا ہے اور امتحانات لئے جائیں گے ۔ اسی طرح سے اردو داں طبقے کے لئے بھی یہ سہولت ہونی چاہئے لیکن اب تک اطلاعات کے مطابق امتحانات اردو میں نہیں ہونے جا رہے ہیں۔ نہ ہی اسٹڈی مٹیریل فراہم کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے اردو داں طبقے میں بے چینی اور مایوسی پائی جا رہی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ زبان کی وجہ سے بہت سارے اساتذہ امتحان نہ دے سکیں اور اس اہم سرٹیفکٹ سے محروم رہ جائیں جس کی بنیاد ہم کسی بھی سرکاری تعلیمی ادارے میں خدمت انجام دینے سے محروم ہو جائیں گے۔

Notes added by YouRTI admin
Aapnay Kis public Authority ko Numaindagi ki hai uska scan copy hamary mail address par bhejo (kareem@yourti.in). aur kounsi ministry ko ye application bhejni hogi. Daryaft karke Bataye... from YOURTI Team.